مری پولیس نیمنشیات فروشوں کیخلاف گرینڈآپریشن کاآغازکردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 نومبر 2016 19:01

مری(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17نومبر2016ء) :مری پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف گرینڈآپریشن کا آغاز کر دیا ۔اب تک 11 کے قریب مقدمات درج کرکے متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا جبکہ تین اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے یس ایچ او مری عابد خان کی خصوصی ہدایت پر چوکی انچار ج پولیس چوکی بازار گل تاج نے بہت اہم کردار ادا کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی ہیں تاہم اب بھی آپریشن کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے عوامی حلقوں نے اب تک کی مری پولیس کی کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے اڈوں کو ختم کرنے اور آپریشن کو مزید تیز کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :