بچوں کے حقوق کے لئے مر بو ط اقدا ما ت کی ضرورت ہے، شمیم ممتاز

اس سال بچوں کے عا لمی دن کے مو قع پر 10دن تک صوبہ بھر میں مختلف پرو گرا م منعقد کئے جائینگے ، وزیر برا ئے سما جی بہبو د سندھ

جمعرات 17 نومبر 2016 20:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) صوبا ئی وزیر برا ئے سما جی بہبو د شمیم ممتا ز انے کہا ہے کہ بچوں کے حقوق کی صو ر تحا ل بہتر کر نے کے لئے ٹھو س اور مر بو ط اقدا ما ت کی ضرورت ہے ، تما م اسٹیک ہو لڈر ز حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ہم اپنے آنے والے کل کو مضبو ط بنا سکیں ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے محکمہ سما جی بہبو د کی جا نب سے یو نیسیف کے تعاون سے منعقدہ ابچوں کے عالمی دن کے حوالے سے مقامی ہو ٹل میں منعقد ہ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔

انہو ں نے کہا کہ ہر بچے کا حق ہے کہ زندہ رہے ،تر قی کر ے ،تعلیم حا صل کرے اور تشدد و زیا دتی سے محفو ظ رہے ۔انہو ں نے کہا کہ حکومت سندھ بچوں کے تحفظ پر مو ثر پا لیسی سا زی اور اس پر عملدرآمد کی پالیسی اپرعمل پیرا ہے ۔

(جاری ہے)

صوبا ئی وزیر نے کہا کہ بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ایک ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال بچوں کے عا لمی دن کے مو قع پر 10دن تک صوبہ بھر میں مختلف پرو گرا م منعقد کیئے جا ئیں گے ۔

جس کے تحت آگہی واک ،سیمینا ر منعقد کئے جا ر ہے ہیں تا کہ معا شر ے میں شعو ر اُجا گر کیا جا سکے اور محکمہ سما جی بہبو د کے تحت بچوں کے تحفظ کے مرا کز اورمختلف اسکو لو ں کے بچوں کو پلیٹ فار م فراہم کیا گیا ہے تا کہ وہ خو د اپنے حقوق کی اترجمانی کر سکیں ۔انہو ں نے کہا کہ مٹھی ،چھا چھرو ،ما ڑ ی پو ر سمیت سندھ کے تما م چھو ٹے بڑ ے شہرو ں میں پرو گرا م منعقد کئے جا رہے ہیں ۔

صوبا ئی وزیر نے بچوں کے حقوق کے فرو غ میں اقوام متحدہ کے اداروں اور عا لمی غیر سر کا ر ی تنظیمو ں با لخصو ص یو نیسیف کے کر دا ر کو سرا ہتے ہوئے کہا کہ یو نیسیف کے ساتھ بچوں کو تما م اقسام کے تشدد ،استحصال سے محفو ظ رکھنے کے لئے ادیرینہ شرا کت ہے ۔جبکہ یو نیسیف لا کھو ں بچوں کی تر قی ،تعلیم ،تحفظ پر بھر پو ر کا م کررہی ہے ۔سیکریٹری محکمہ سما جی بہبو د ڈاکٹر شیریں مصطفی نے کہا کہ اگر ہم نے بچوں کو نظر اندا ز کیا تو ہما را مستقبل تا ریک ہو جا ئے گا ہمیں بچو ں کو امید دلا نی ہے ہم اپنا کل بچا نے کے لئے آج سر ما یہ کا ر ی کر یں ۔

اس مو قع پر یونیسیف کی بچوں کے حقوق کی ما ہر ڈاکٹر جبیں فا طمہ نے کہا کہ آر ٹیکل 19کے تحت بچوں کو تعلیم ،صحت کی فراہمی کے ساتھ ،تشدد ،استحصال اور زیا دتی سے بچا نا ہما ر ی ذمہ دا ر ی ہے ۔ہر بچہ کے لئے ہم بلا تفریق امید چا ہتے ہیں ہمیں اب عمل کر نا پڑ ے گااور بچوں کے حقوق سے متعلق قوا نین پر عملدرآمد کو یقینی بنا نا ہو گا ۔انہو ں نے کہا کہ والدین اسا تذہ اور معا شر ے کو اچا ہئے کہ وہ بچوں سے اچھا بر تا ئو کریں ۔

بچے ہما ر ی امید ہیں ۔تقریب میں بڑ ی تعدا د میں طلبا ء ،اسا تذہ ،والدین ،خصو صی بچو ں،سر کا ر ی افسرا ن ،سو ل سو سائٹی کی تنظیمیں ،قو می اور عا لمی غیر سر کا ر ی تنظیمو ں نے شر کت کی۔تقریب میں مختلف ااسکو لو ں کے بچوں نے بچوں کے حقوق سے متعلق ٹیبلو ز ،نغمے پیش کیے ااور تقا ریر کی ۔تقریب کے اختتا م پر صوبا ئی وزیر سما جی بہبو د نے مثا لی کا ر کر دگی دکھانے والے بچوں میں سر ٹیفیکیٹ اور شیلڈز تقسیم کیں ۔

متعلقہ عنوان :