سندھ منیارٹی رائٹس کمیشن بل 2015کی منظوری،اقلیتی برادری کے تحفظ کو مزید یقینی بنایا جاسکے گا ،ڈاکٹر کھٹو مل جیون
دو ارب روپے اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کی تزین وآرائش اور تعمیر پر خرچ کئے جائینگے ،معاون خصوصی برائے اقلیتی امور سکھر میں واقع پاکستان کے قدیم مندر سادھو بیلا کی تزئین وآرائش کیلئے تقریبا 50کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں،سیکرٹری اقلیتی امور
جمعرات 17 نومبر 2016 20:19
(جاری ہے)
ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا کہ سندھ حکومت اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کو مزید محفوظ بنانے کے لئے اس کے اطراف جدید سیکورٹی سرویلنس کیمرے نصب کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اقلیتی برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے شب وروز مصروف عمل ہے ۔ڈاکٹر کھٹومل جیون نے کہا کہ اقلیتی براداری پاکستان خاص طور پر سندھ کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر راہی ہے ۔ اس سے قبل ڈی اے آئی کے ٹیم لیڈر نذر مہر نے اپنے ادارے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ ان کا ادارہ صوبہ سندھ میں محکمہ اقلیتی امور کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے ان کا فوکس اقلیتی برادری کے حقوق اور ان کے تحفظ کے لیے اپنے تجربات کی روشنی میں اقلیتی امور اور اس کی بہتری کے لیے باہم رابطوں کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں اس موقع پر موجود سیکریٹری محکمہ اقلیتی امور عبداحلیم شیخ نے محکمہ اقلیتی امور کی کارکردگی اور اس کی تفصیلات سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ کے تحت سکھر میں واقع پاکستان کے قدیم مندر سادھو بیلہ کی تزین و آرائش کے لیے تقریبا 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیںا س کے علاوہ تقریبا رواں مالی سال میں دو ارب روپے اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کی تزئن وآرائش کے لئے خرچ کرے گا اس کے ساتھ سندھ کے پانچوں ڈویژن میں اقلیتی برادری کے مسائل اور اس کے فوری حل کے لئے شکائتی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں پر گریڈ 18کے افسران تعینات کیے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.