بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ نے ایف پی سی آئی کے انتخابات برائے 2017کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا

عبدالرحیم جانو صدر ، میاں انجم نثار سینئر نائب صدر جبکہ نائب صدور کے لیے ثاقب فیاض مگوں ،محسن عباس دھرسی , میاں محمد عثمان ذوالفقار ،شاہ زیب اکرم ،رشید احمد پراچہ ،شاہد الرحمن،ملک مہر الٰہی اور ڈاکٹرشہلا جاوید اکرم امیدوار ہونگے , فیڈریشن کی جانب سے فعال کردار ادا نہ کرنے کے باعث بزنس کمیونٹی کے مسائل مسلسل بڑھ رہے ہیں، عقیل کریم ڈھیڈھی , یوبی جی اور ان کے سرپرستوں کو بزنس کمیونٹی کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے وہ انتخابی مہم میں ذاتیات پر اتر آئے ہیں، میاں زاہد حسین , ملک میں تبدیلی پارٹیوں سے نہیں آئیگی،جب آپ ایک بہتر امیدوارکو ووٹ دیں گے تو نہ صرف تبدیلی آئیگی بلکہ ملک بھی ترقی کریگا، مہتاب چائولہ