حکومت سندھ عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے، سید ناصر حسین شاہ
مستقبل کی جدید سفری سہولیات میں بزرگ شہریوں اور معذور افراد کی ضروریات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ حکومت سندھ نے سپر ہائی وے پر ایک بڑے بس ٹرمینل کی تعمیر کے لیے 100 ایکڑ اراضی مختص کر دی ہے ، جس پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا، سندھ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال
جمعرات 17 نومبر 2016 20:26
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ گرین لائن منصوبہ وفاقی حکومت کا اور اورینج لائن سندھ حکومت کا منصوبہ ہے ، دونوں پر اب تیزی سے کام جاری ہے ۔
کراچی ممیں لائٹ ٹرین کا بھی منصوبہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گرین لائن منصوبے کی لمبائی 17 کلو میٹر ہے اور اس منصوبے کے تحت یومیہ چار لاکھ افراد سفر کر سکیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ گرین لائن کا منصوبہ پہلے سرجانی سے جمعہ گوٹھ اور پھر محمد علی جناح تک تھا ۔ اب اسے وسعت دے کر اب اسے گرومندر سے ٹاور تک بڑھا دیا گیا ہے ۔ اس لیے یہ منصوبہ جون 2017 کے بجائے اب 2018 میں مکمل ہوگا ۔ سید ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ اورینج لائن سندھ حکومت کا منصوبہ ہے ، جو پنجاب حکومت جیسا ہے ۔ پنجاب اس منصوبے کے حوالے سے جو چیزیں سامنے آ رہی ہیں ۔ اس کے بعد سندھ میں اس منصوبے کا نام تبدیل کرنے پر غور کر رہے یہں ۔ اس منصوبے کے تحت اورنگی ٹاؤن سے میٹرک بورڈ آفس تک ٹرانسپورٹ سروس شروع کی جائے گی اور اس کی لمبائی 3.9 کلو میٹر ہے ۔ اس منصوبے کے تحت 8 اسٹیشن قائم کیے جائیں گے اور روزانہ چار لاکھ افراد کو آرام دہ سفر سہولت مل سکے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اور منصوبہ یلو لائن کا ہے جو داؤد چورنگی سے لکی اسٹار تک ہے ۔ اس کی لمبائی 22 کلو میٹر اور منصوبے کے تحت 41 اسٹیشن قائم ہوں گے ۔ اس منصوبے کے تحت ساڑھے 6 سے 7 لاکھ افراد سفر کر سکیں گے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ایک اور منصوبے پرپل لائن کے نام سے زیر غور ہے ، جو بلدیہ ٹاؤن سے شیرشاہ براستہ حب ہو گا ۔ 9.7 کلو میٹر طویل اس منصوبے کے تحت 19 اسٹیشن قائم کیے جائیں گے اور ایک سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو سفری سہولت حاصل ہو گی ۔ ایم کیو ایم کی خاتون رکن ہیر اسماعیل سوہو ، تحریک انصاف کے خرم شیر زمان اور ڈاکٹر سیما ضیاء کے مختلف ضمنی سوالوں کے جواب میں وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ حکومت سندھ نے سپر ہائی وے پر ایک بڑے بس ٹرمینل کی تعمیر کے لیے 100 ایکڑ اراضی مختص کر دی ہے ، جس پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں ماس ٹرانزٹ پروگرام کے تحت لوگوں کو جو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ، ان میں سینئر سٹی زن اور معذور افراد کی ضروریات کو خاص طور پر مدنظر رکھا گیا ہے اور اس سلسلے میں ماہرین سے مشاورت بھی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اور بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ کراچی میں ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ نے 500 بسیں لانے کی منظوری دے دی ہے ۔ حکومت کا 4 ہزار بسیں لانے کا منصوبہ ہے اور یہ 500 بسیں منصوبے کا پہلا مرحلہ ہوں گی ۔ پیپلز پارٹی کی خاتون رکن غزالہ سیال کے ایک سوال کے جواب میں وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ سپر ہائی وے پر جو بین الاقوامی معیار کا بس ٹرمینل بنایا جا رہا ہے ۔ وہاں لوگوں کو شہر سے ٹرمینل تک پہنچانے اور ٹرمینل سے شہر کے مختلف حصوں تک لانے کے لیے شٹل سروس کا منصوبہ بھی زیر غور ہے ۔ وقفہ سوالات کے دوران وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ حکومت سندھ نے 6 ہزار رکشے لوگوں میں مفت تسیق کیے ہیں تاکہ عام شہریوں کی سفری سہولیات بہتر ہو سکیں ۔ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محدود عبدالرزاق کے ایک سوال کے جواب میں وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ موٹر وے پولیس کی جانب سے یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز کو ٹریننگ دے گی ۔ اس سلسلے میں موٹر وے پولیس کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔ لیکن ابھی تک کوئی معاہدہ طے نہیں پایا ہے ۔ ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی ہیر اسماعیل سوہو کے ایک سوال کے جواب میں وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ ٹھٹھہ ، بدین اور میرو خان میں بس ٹرمینلوں کی ایک اسکیم زیر تکمیل ہے اور اس منصوبے کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2013-14 میں فنڈز بھی مختص کر دیئے گئے تھےمزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.