ْڈیرہ مراد جمالی، نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا، ملزمان فرار

جمعرات 17 نومبر 2016 20:40

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) ڈیرہ مراد جما لی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ، لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود گوٹھ علی نواز میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کریم بخش کو قتل کر دیا اور ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا وجہ عناد پرانی دشمنی بتائی گئی مزید تحقیقات پولیس کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :