درگاہ شاہ نورانی کو بند کرنے کا فیصلہ قابل قبول نہیں ، حکومت روحانی خانقاہوں کو بند کرنے کی بجائے سیکورٹی فراہم کرے

جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی رہنما مفتی محمد حیا ت القادری کا تقریب سے خطاب

جمعرات 17 نومبر 2016 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی رہنما مفتی محمد حیا ت القادری نے کہا ہے کہ درگاہ شاہ نورانی کو بند کرنے کا فیصلہ قابل قبول نہیں ہے حکومت روحانی خانقاہوں کو بند کرنے کی بجائے انکی سیکورٹی کا بندو بست کرے ۔

(جاری ہے)

ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فائرنگ عالمی قوانین کے منافی ہے اقوام متحدہ بھار ت کی اشتعال انگیزی کا نوٹس لے بھارت پاکستان کے امن پسند رویے کو کمزوری سمجھ رہا ہے اس لئے بھارتی اشتعال انگیزی کامنہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے بھارت کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کیلئے قوم متحد ہے مزارات اولیاء کی بے حرمتی کرنے والے دنیا و آخرت میں رسوا ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا الحاج مفتی محمد حیات القادری نے مزید کہا کہ ملکی استحکام و دین کی سر بلندی کیلئے قوم کو حب رسول کی بنیاد پر متحد کریں گے پاکستان شمع رسالت کے پروانوں کی سرزمین ہے بے گناہوں کا خون بہانے والے مفسدین ہیںکتاب و سنت کے خلاف قانون سازی برداشت نہیں کی جائے گی اہل حق پاکستان کے دفاع کیلئے تن ، من اور دھن کی بازی لگائیں گے عقیدہ و نظریہ کو سیاست پر قربان نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :