کوئٹہ ،پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان کا اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 17 نومبر 2016 20:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے مطالبات کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس کی قیادت ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ڈاکٹرسلیم بلوچ ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹرصفی اللہ کاکڑ،ڈاکٹرعصمت اللہ شاہ ودیگر کررہے تھے ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہناتھاکہ فارما سسٹس کے ساتھ صوبائی حکومت کی جانب سے امتیازی سلوک ناانصافی کے سوا کچھ نہیں انہیں نہ صرف ہیلتھ پروفیشنل الائونس سے محروم رکھاگیاہے بلکہ فور ٹائر سروس سٹرکچر کے معاملے کو بھی سالوں سے حل نہیں کیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں وہ گزشتہ دو ماہ سے سراپااحتجاج ہے مگر محکمہ صحت ان کے مطالبات کو حل کرنے کی بجائے مزید مشکلات پیدا کررہی ہے انہوں نے کہاکہ دو ہفتے قبل فارماسسٹس کو قانونی احتجاج سے روکنے کیلئے گرفتار کرکے پابند سلاسل رکھاگیا جبکہ خواتین فارماسسٹس کیساتھ بھی ناروا سلوک روا رکھاگیا انہوں نے کہاکہ اس دوران حکومتی عہدیداران نے ہمارے مطالبات کو جائز قراردیتے ہوئے اس سے تسلیم کرنے کیلئے احکامات دینے کی یقین دہانی کرائی لیکن وہ وعدے محض لفاظی ہی رہے ،انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ان کے جائز مطالبات کو فوری طورپر تسلیم نہ کیاگیا تو وہ احتجاج کو صوبے بھر میں وسعت دینے پر مجبور ہونگے،انہوں نے کہاکہ گزشتہ وز ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ہے کہ فارماسسٹس صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں تین گھنٹے تک علامتی ہڑتال کرینگے جبکہ ڈرگ انسپکٹرز بھی تین گھنٹوں تک قلم چھوڑ ہڑتال پر ہونگے اگر اس کے بعد بھی ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو مکمل ہڑتال کے آپشن کو استعمال کیاجائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس دوران فارماسسٹس کے ہڑتال سے غریب مریضوں کو جو بھی نقصان پہنچا اس کی ذمہ دار محکمہ صحت بلوچستان ہوگی انہوں نے کہاکہ 19نومبر کو ساڑھے گیارہ بجے سول ہسپتال کوئٹہ آڈیٹوریم میں جنرل باڈی کاایک اوراجلاس ہوگا جس میں صوبے بھر کے فارماسسٹس کو شرکت کی دعوت دی جائیگی ۔اس موقع پر فارماسسٹس نے مطالبات کے حق میں اور صوبائی حکومت وانتظامیہ کیخلاف نعرے بازی بھی کی ۔ G@ک*@ک*@ک*D}}# y F۹ (= r />ظ* �*!"4$D}

متعلقہ عنوان :