پانی زراعت کے لئے بہت اہم ہے، تالاب اور پختہ نالیوں کی مدد سے پانی کے ضیاع کو کم کیا جاسکتا ہے،سیکریٹری زراعت عبدالرحمن بزدار

جمعرات 17 نومبر 2016 20:42

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) سیکریٹری زراعت عبدالرحمن بزدار کی زیرصدارت ڈائریکٹر جنرل واٹر مینجمنٹ کا ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں صوبہ بلوچستان کے تمام ضلعی واٹر مینجمنٹ آفیسران نے شرکت کی۔ سیکریٹری زراعت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کی پانی زراعت کے لئے بہت اہم ہے تالاب اور پختہ نالیوں کی مدد سے پانی کے ضیاع کو کم سے کم کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

واٹر مینجمنٹ فیلڈ آفیسرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی بھلائی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پانی کی بچت کے تمام ذرائع اختیار کریں۔ زراعت کی ترقی سے ہی ہمارا مستقل وابستہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسکیمات جو کہ مکمل ہوچکی ہیں ان کی مؤثر نگرانی اور دیکھ بھال کی جائے تاکہ ان کے ثمرات زرعی پیداوار کے حوالے سے حاصل ہوں۔ تمام سٹاف کوہدایت کی گئی کہ وہ زرعی ترقی کے حوالے سے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :