طلباء مستقبل کے معمار اور ملک و ملّت کی پہچان ہیں، محنت و لگن کے ساتھ تعلیم پر توجہ مرکوز کرکے عملی زندگی میں اپنی خدمات پیش کیں

بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمدامین

جمعرات 17 نومبر 2016 20:42

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمدامین نے کہاہے کہ طلباء مستقبل کے معمار اور ملک و ملّت کی پہچان ہیں ۔ طلباء محنت و لگن کے ساتھ تعلیم پر توجہ مرکوز کرکے عملی زندگی میں اپنی خدمات پیش کیں ۔خود اعتمادی ، حوصلہ اور کچھ کرنے کی لگن و جستجو وہ اہم نقطے ہیں جو کسی بھی طالب علم کو کامیابیوں کے عروج پر پہنچاسکتے ہیں۔

خضدار یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے باصلاحیت انجینئر بنیں ۔ اس موقع پر رجسٹرار خضدار یونیورسٹی شیراحمد قمبرانی ڈین فیکلٹی انجینئر مشتاق شاہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن انجینئر رضا زہری اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلربریگیڈیئر(ر)انجینئر محمدامین نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آنے والی عملی زندگی میں آپ پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہونے والی ہے ۔

اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ پروفیشنل تعلیم حاصل کرکے باصلاحیت انجینئرز بنیں ۔خود اعتمادی ، حوصلہ ایک طالب علم کا ہنر ہونا چاہئے ۔ آج بلوچستان میں بھی اللہ تعالیٰ نے ہماری نسل نو کوٹیلنٹ سے نوازا ہے ۔ انکے لئے موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھر پور فائدہ اٹھا کر علمی زندگی اور عملی زندگی میں اپنا کر معاشرے کے لئے ایک اعلیٰ مثال قائم کریں ۔ آپ سے پیش رو انجینئرز بھی اسی ادارے سے تعلیم حاصل کرکے فارغ ہوچکے ہیں اور آج وہ مختلف حیثیتوں سے اپنی صلاحیتوں کا جوہر منوا کر عملی زندگی میں خدمت سرانجام دے رہے ہیں ۔ ملکی خدمت آپ کی بھی منتظر ہے ۔

متعلقہ عنوان :