چشتیاں کی دس مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کا دو سرا مرحلہ مکمل

جمعرات 17 نومبر 2016 22:07

چشتیاں۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) چشتیاں میں میونسپل کمیٹی کی دس مخصوص نشستوں کیلئے ٹی ایم اے تحصیل کونسلر ہال میں الیکشن کا دو سرا مرحلہ مکمل ہوا ۔ ورکر کی دوسیٹوں پر مسلم لیگ ن کے دو امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ پولنگ صبح 9بجے شروع ہوئی ۔اس موقع پر ریٹرننگ آفیسر و اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں چوہدری ارشد محمود سدھو ، ڈی ایس پی چشتیاں شمس الدین خان اور ایس ایچ او سٹی محمدافضل بابر کی قیادت میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

ٹی ایم اے چشتیاں میں تمام ملازمین کو چھٹی دے دی گئی اور بلدیہ روڈ کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ۔ کونسلروں اور دیگر لوگوں کو واک تھروگیٹس سے گزارہ گیا ۔انتظامات کی چیکنگ کیلئے ڈی پی او بہاولنگر لیاقت علی ملک نے بھی چشتیاں کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

پریذائیڈنگ آفیسر پروفیسر یاسرحمید نے غیر سرکاری نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین کی پانچ سیٹوں پر مسلم لیگ ن کی چھ خواتین رابعہ بصری ،فرزانہ رفیق، بشریٰ بی بی ، رابعہ مسعود کھچی ، سلمیٰ پروین ، فرخندہ طلعت یکساں چھ چھ ووٹ حاصل کئے چنانچہ ایک خاتون کو قرعہ اندازی کے ذریعے لسٹ سے آئوٹ کیا جائے گا ۔

یوتھ کی ایک سیٹ پر مسلم لیگ ن کے اسد عباس جبکہ اقلیت کی دو سیٹوں پر مسلم لیگ ن کے رشید مسیح ،ولیم مسیح ووٹ لے کر کونسلر منتخب ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :