مٹیاری،حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر سینیئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو کی درگاہ بھٹائی پر چادر چڑھا ئی ، دعا

جمعرات 17 نومبر 2016 22:08

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء)سندھ کے عظیم صوفی بزرگ اور شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر سینیئر صوبائی وزیر خوراک ، پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے درگاہ بھٹائی پر چادر چڑھاکر دعا کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کے شاہ لطیف بھٹائی نے پورے عالم انسانیت کیلیئے دعا کی ہے اور امن بھائی چارے،انسانیت کادرس دیا ہے جس کواپنانا وقت کی عین ضرورت ہے انہوں نے کہا کے متحدہ اسمبلی کی رکن پارٹی ہے جس کی جائز بات مانیں گے لیکن ان کی ناجائز بات کا انکار کریں گے انہوں نے کہا کے امن امان کے لیئے لا اینڈ فورسز کافی ہیں رینجرز اختیارات کو بڑھاکر ہرصورت میں امن کو بحال رکھا جائے گا انہوں نے کہا کے بھٹ شاہ میں قائم صوفی یونیورسٹی کی بلڈنگ سمیت دیگر مسائل جلد حل کئے جائیں گے انہوں نے کہا کے محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتی ہونے والے اورکرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہے تو یہ اچھا کام کیا ہے اس میں کیا خرابی ہے۔

#