Live Updates

تحریک انصاف کا پانامہ لیکس کیس کی پیروی کیلئے اپنے وکیل حامد خان کی تبدیلی پر غور

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 نومبر 2016 19:49

تحریک انصاف کا پانامہ لیکس کیس کی پیروی کیلئے اپنے وکیل حامد خان کی ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17نومبر2016ء) تحریک انصاف کی جانب سے پانامہ لیکس کیس کی پیروی کیلئے اپنے وکیل حامد خان کی تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سپریم کورٹ میں چل رہے پانامہ لیکس میں اپنے وکلاء کی ٹیم کی کارگردگی پر سخت نالاں ہیں۔ پارٹی کے کئی رہنماوں نے بھی شکوہ کیا ہے کہ حامد خان سپریم کورٹ میں پاناما کیس جارحانہ انداز میں نہیں لڑ رہے۔ پارٹی رہ نماؤں نے عمران خان کو حامد خان کو تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد اس کیس کو بابر اعوان کے حوالے کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات