کوئٹہ، حج اورعمرہ اللہ کے لیے ،اخلا ص کے ساتھ مطلوب ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

جمعرات 17 نومبر 2016 22:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) امیر جماعت اسلامی مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ حج اورعمرہ اللہ کے لیے ،اخلا ص کے ساتھ مطلوب ہے۔ سفر حج کا مقصد سیر و سیا حت نہیں ، ریا اور دکھا وا نہیں ، تجارت نہیں صرف اللہ وحدہ لا شر یک کی عبادت ، اسکی رضا جوئی ہے۔ گو یا اخلا ص نیت پہلا تقا ضا اور للہیت پہلا سبق ہے ۔ کوئی عبادت ،کوئی نیک عمل اس وقت تک قبول نہیں ہو تا جب تک اس کے اندر خا لص اللہ کی رضا مقصود نہ ہو ،تما م عبادات بے روح ہیں اگر ان میں رجو ع الی اللہ کی تڑپ نہیں ہے اور انسا نی زند گی کی تمام نیکیاں اس وقت تک نتیجہ خیز نہیں ہو سکتیں جب تک انکی تہہ میں’’ اللہ کے لیے ‘‘کا جذبہ نہیں ہو گا ۔

’للہیت‘‘ اور ’ا للہ کے لیے ‘ وہ جذبہ ہے جو ہر نیک عمل کو نفسا نی خواہش ،ذاتی مفاد اور ریا و نما ئش سے پا ک کر تا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قرآن فائونڈیشن کے زیر اہتمام وندر میں حجاج کرام کے اعزازمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جماعت اسلامی لسبیلہ کے امیر مولانا نیازمحمد ،نائب امیر مولانا عبدالمالک منصوری ودیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے خطاب میں کہا کہ یہ مر کز محض محبت کا مر کز ہی نہیں بلکہ اس عا لمگیر تحر یک کا مر کز بھی بنا جس کی ابتدا ء حضرت ابرا ہیم علیہ السلام نے کی اور جس کی تکمیل حضرت محمد ﷺ نے کی ۔

گو یا اللہ سے محبت ،ا للہ کے لیے محبت کا ثبوت اس در جے کی محنت اور قر با نی سے مشرو ط ہے ،جس کے نتیجے میں اللہ کا دین غا لب آجائے اور امت کا بھٹکا ہو اآہو پھر سے سوئے حر م آجائے ۔جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے مزید کہا کہ کا ش امت مسلمہ حج کے اس ابتدائی سبق کو سمجھ لے اور حکمرانوں اور عوام کا قبلہ امر یکہ اور اس کے حوا ریوں کے بجائے وہ حقیقی قبلہ بن جائے جس کی طرف سفر کا قصدہر سال لا کھوں افراد کر تے ہیں اور یہ افراد یہ عہد کر کے لو ٹیں کہ’’ اللہ با قی زند گی کے تمام اعمال کا منبع و مقصود بھی تو ہی رہے گا‘‘ الیکن ابھی شاید مسلمانوںمیں اسی جذ بے کی سب سے زیادہ کمی ہے۔

اسی لیے نہ دلوں کے جڑ نے کی وہ کیفیت ہے کہ بنیان مر صو ص بن سکیں ،نہ اللہ کی طرف سے وہ نصرت ہے کہ 100 ،دو سو پر ہی غا لب آسکیں ۔نہ قر با نی کا وہ جذبہ ہے نہ محبت کا ،جو اس راہ میں کا میا بی کی اولین ضرورت ہے ۔ اس لیے حجاج کرام ۔! ذرا حج پر جانے سے قبل اپنی زند گی کے تمام معا ملات پر ایک نظر ضرور ڈال لیں ۔کیا کیا اللہ کے لیے خا لص ہے اور کہاں کہاں کوئی اور مقا صد در آئے ہیں ۔

کیا اسوہ ء ابر ا ہیمی نظر میں ہے کیا سنت ِ امام الا نبیاء کی پیروی کا جذبہ دل میں مو جزن ہے پھر سفر حج کی تیاری میں ایک اور ہی لذت ہو گی ، ایک شو ق ہی نہ ہو گا ، ایک محبوب مقصد بھی ہم سفر ہو گا اور زند گی بھر کے لیے اخلا ص نیت بھی ہم رکاب ہو گا تقریب کے اختتام پر مولاناعبدالحق ہاشمی نے حجاج کرام کی عبادات کی قبولیت کیلئے خصوصی دعاکی ۔

متعلقہ عنوان :