لاہور ہائی کورٹ : ممبر جوڈیشل ان لینڈ ریونیو قمرالحق بھٹی کی تعیناتی کیخلاف درخواست خارج

جمعرات 17 نومبر 2016 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ممبر جوڈیشل ان لینڈ ریونیو قمرالحق بھٹی کی تعیناتی کیخلاف درخواست خارج کر دی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے میاں خالد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ممبر جوڈیشل کی تعیناتی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے نہیں کی گئی، درخواستگزار نے اعتراض کیا کہ ممبر جوڈیشل ان لینڈ ریونیو کی تعیناتی کیلئے اخبار اشتہار بھی نہیں دیا گیا، عدالت سے استدعا کی گئی کہ ممبر جوڈیشل ان لینڈ ریونیو کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے، ڈپٹی اٹارنی جنرل مرزا نصر احمد نے کہا کہ ممبر جوڈیشل کی تعیناتی انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت کی جاتی ہے، انکم ٹیکس آرڈیننس کے مطابق ممبر جوڈیشل کی تعیناتی قانون کے مطابق ہے، قانون کے مطابق حکومت مخصوص اہلیت کے حامل کسی بھی وکیل کو ممبر جوڈیشل تعینات کر سکتی ہے، عدالت نے دلائل مکمل ہونے ممبر جوڈیشل ان لینڈ ریونیو قمرالحق بھٹی کی تعیناتی کیخلاف درخواست خارج کردی۔

(بخت گیر)

متعلقہ عنوان :