لاہور ہائیکورٹ نے اوپن میرٹ پر آنے والے 12 جونیئر کلرکوں کی تعیناتی کا حکم جاری کر دیا

جمعرات 17 نومبر 2016 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے سیشن عدالت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اوپن میرٹ پر آنے والے بارہ جونیئر کلرکوں کی تعیناتی کا حکم جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے جونیئر کلرک کی آسامی کے امیدوار آفتاب حسین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے عرفان غوث گھمن ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سیشن عدالت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جونیئر کلرکوں کی آسامیاں آئیں جس میں اقلیتیوں اور خواتین کا کوٹہ بھی مختص کیا گیا لیکن اقلیتوں اور خواتین کے کوٹہ پر امیدواروں کی تعداد مکمل نہیں ہوئی جبکہ اوپن میرٹ پر امتحان اور انٹرویو پاس کرنے والے امیدوار میرٹ پر آئے ہیں لہذا اقلیتیوں اور خواتین کے کوٹہ پر اوپن میرٹ کے ذریعے کامیاب ہونیوالے امیدواروں کی تعیناتی کا حکم دیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے قرار دیا کہ پہلے بھی اسی نوعیت کے کیس کا فیصلہ ہو چکا ہے کہ جہاں اقلیتوں اور خواتین کے کوٹے سے امیدوار پورے نہیں ہونگے وہاں اوپن میرٹ سے آنیوالے امیدواروں کی تعیناتی ہوسکتی ہے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد سیشن عدالت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جونیئر کلرکوں کی بارہ آسامیوں پر آفتاب حسین، سلمان نذیر، محمد نوید، محمد شہباز، محمد احسن، حماد خالد، فرحان حفیظ، احسن انیس، محمد شہباز اکبر، ابرار افتخار، محمد ظہیر اور محمد معاویہ کی تعیناتی کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

(بخت گیر)

متعلقہ عنوان :