لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں229 سول ججز تبدیل کر دیئے، نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 17 نومبر 2016 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں229 سول ججز تبدیل کر دیئے ہیں، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج نوید احمد لاہور کینٹ سے ساہیوال، تنویر حسین لاہور سے کبیروالہ، سید احسن منظور لاہور سے لالیاں، ماہ جبین مظفر گڑھ سے لاہور، سول جج محمد مجاہد لاہور سے میانوالی، سول جج حسنات احمد لاہور سے سرگودھا، سول جج احمد شہزاد لاہور سے راولپنڈی، سول جج گلفام لطیف راولپنڈی سے لاہور، سول جج شگفتہ جبین خوشاب سے لاہور، سول جج شہزاد انجم چکوال سے لاہور کینٹ، سول جج عامر شہزاد کمالیہ سے لاہور ماڈل ٹائون، سول جج صبیحہ شاہنواز منڈی بہائوالدین سے لاہور، سول جج مختار اکبر دیپالپور سے لاہور تعینات کئے گئے ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والوں میں پنجاب بھر کی عدلیہ کے سول ججز شامل ہیں۔

(بخت گیر)