چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمودسے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ہلوسی اکار کی ملاقات

جغرافیائی صورتحال،سیکورٹی چیلنجز اور پاک ترکی دفاعی تعلقات پرتبادلہ خیال دونوں ممالک کی مسلح افواج میں تعاون کومزیدبڑھانے پراتفاق ،ترک جنرل نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کوسراہا،آئی ایس پی آر

جمعرات 17 نومبر 2016 22:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمودسے ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ہلوسی اکار نے ملاقات کی جس میں جغرافیائی سیاسی صورتحال اورسیکورٹی چیلنجزپربھی تبادلہ خیال۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمودسے یہاں جوائنٹ سٹا ف ہیڈ کوارٹر میں ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ہلوسی اکار جو پاکستان کے سرکاری دورے پرآئے ہوئے ہیں نے ملاقات کی جس میں جغرافیائی صورتحال اورسیکورٹی چیلنجز اور پاک ترکی دفاعی تعلقات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ،چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل سہیل امان ، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ بھی شریک تھے ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کی مسلح افواج میں تعاون کومزیدبڑھانے پراتفاق کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ہلوسی اکار نے نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کوسراہا۔

متعلقہ عنوان :