Live Updates

سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی راجہ ظفر الحق اور اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقا ت ، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور ترک صدر کے دور ہ پاکستان سمیت دیگر امور پر بات چیت، تحریک انصاف کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کی مذمت

پیدائشی مسلم لیگی ہوں، اپنے بیانا ت میں واضح کرچکاکہ مجھے مسلم لیگ کے پرچم میں دفن کیا جائے،اس سے اوربڑی بات نہیں کرسکتا ، جاوید ہاشمی آج آپ بہت خوبصور ت لگ رہے ہیں،سرخ ٹائی اور سوٹ نے آپ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیا ہے، ہاشمی کی ظفر الحق کی تعریف، تحریک انصاف کا فیصلہ غلط اور افسوس ناک ہے، گورنر خیبر پختونخوا

جمعرات 17 نومبر 2016 22:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ ن کے سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق اور گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقا ت کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ترک صدر کے دور ہ پاکستان سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی ۔مخدوم جاوید ہاشمی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ترک صدر کا خطاب سنا اور اس کے بعد راجہ ظفرالحق اور اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ ن میں واپسی کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔جس پر جاوید ہاشمی نے کہاکہ وہ پیدائشی مسلم لیگی ہیں اور وہ اپنے بیانا ت میں واضح کرچکے ہیں کہ انہیں مرنے کے بعد مسلم لیگ کے پرچم میں دفن کیا جائے،اس سے بڑی اور کیا بات کرسکتا ہوں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک انصاف کی طرف سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کی مذمت کی گئی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ میں نے صوبے کی نمائندگی کی ہے،تحریک انصاف کا فیصلہ غلط اور افسوس ناک ہے،ترک صدر کے خطاب کے موقع پر کسی سیاسی جماعت کو پارلیمنٹ کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ملاقات میں جاوید ہاشمی نے راجہ ظفرالحق کو کہا کہ آج بہت خوبصور ت لگ رہے ہیں،سرخ رنگ کی ٹائی اور سوٹ نے آپ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔تینوں رہنمائوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور میں دلچسپ اور معنی خیز اندازمیں بھی گفتگو ہوتی رہی۔(خ م+ط س)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات