روس اور چین نیا عالمی نظام قائم کریں تو فلپائن اس میں سب سے پہلے شامل ہو گا،فلپائنی صدر

جمعرات 17 نومبر 2016 22:18

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) فلپائن کے صدر ڈوٹیرٹے نے کہا ہے کہ اگر روس اور چین مل کر ایک نیا عالمی نظام قائم کریں، تو فلپائن اس نئے ورلڈ آرڈر کا حصہ بننے والا پہلا ملک ہو گا۔

(جاری ہے)

ڈوٹیرٹے نے یہ بات پیرو کے شہر لیما میں ہونے والی ایشیا پیسیفک سمٹ کے لیے روانہ ہونے سے پہلے جمعرات کے روز منیلا میں کہی۔ ان کے اس بیان کو ایک مرتبہ پھر ان کی امریکا کے بارے میں واضح طور پر تنقیدی سوچ کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ڈوٹیرٹے نے یہ بھی کہا کہ روس کی مثال پر عمل کرتے ہوئے فلپائن بھی بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اپنی رکنیت سے دستبردار ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :