وزیر داخلہ چودھری نثار علی کی لندن میں لارڈ نذیر احمد سے ملاقات ،پاک برطانیہ تعلقات، برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار ،درپیش مسائل پر گفتگو

الطاف حسین کا معاملے پر حکومت پاکستان کو تحفظات ہیں ، پاکستانی کے قتل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا برطانوی حکومت کی قانونی و اخلاقی ذمہ داری ہے، وفاقی وزیر داخلہ

جمعرات 17 نومبر 2016 22:19

وزیر داخلہ چودھری نثار علی کی لندن میں لارڈ نذیر احمد سے ملاقات ،پاک ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہاہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں ان کے ہر مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کی جائیگی، برطانوی سر زمین پر پاکستانی کے قتل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا برطانوی حکومت کی قانونی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے یہ بات لندن میں لارڈ نذیر احمد سے ملاقات میں کہی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار اور انکو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں ان کے ہر مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کا معاملے پر حکومت پاکستان کو تحفظات ہیں ،برطانوی سر زمین پر پاکستانی کے قتل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا برطانوی حکومت کی قانونی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر لارڈ نذیر نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے وزیر داخلہ کی ذاتی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :