قرآن کو صحیح معنوں میں سمجھیں اور سیکھنے کی ضرورت ہے ،ْانجینئر بلیغ الرحمن
کابینہ نے پہلی سے بارہویں جماعت تک قرآن ترجمہ کے ساتھ پڑھانے کی منظوری دیدی ہے ،ْخطاب
جمعرات 17 نومبر 2016 22:19
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمارے مذہب اسلام میں علم حاصل کرنے کی بہت اہمیت ہے، قرآن پاک میں الله تعالیٰ نے پہلا لفظ ’’اقرہ‘‘ بیان فرمایا جس کا مطلب ہے ’’پڑھ‘‘، یہ ہمارے پیارے نبیؐ کا فرمان ہے کہ علم کا حاصل کرنا ہر مرد عورت پر فرض ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کی ضر ورت ہے کہ قرآن صحیح معنوں میں سمجھیں اور سیکھیں کیونکہ قرآن ہی ہمارے لئے دنیا اور آخر ت میںکامیابی کا ذریعہ ہے۔ اسلامی نصاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر مملکت نے بتایا کہ کابینہ نے اس بات کی منظوری دیدی ہے کہ پہلی جماعت سے پانچویںجماعت تک ناظرہ قرآن پڑھایا جائے گا اور چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت تک ترجمہ پڑھایا جائے گا، طلباء کو پہلے قرآن کے واقعات اور پھر احکامات قرآن پڑھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہئے کہ نصاب کی بہتری کیلئے کو شش کریں۔ وزیر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری وزات کم سے کم قومی نصاب کیلئے کام کر رہی ہے لیکن یہ ون مین شو نہیں ہونا چاہئے، یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم بہتر طریقہ سے علم حاصل کریں اور سمجھیں اور طلباء ،اساتذہ، والدین، اکیڈیمیز، پالیسی ساز اور سرکاری حکام بہترین نتائج کیلئے آپس میں مل کرکام کریں۔ آخر میں وزریر مملکت نے طلباء کو مبارکباد دی اور ان کو زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پوری لگن اور محنت سے اپنی تعلیم حاصل کریں۔ وزیر مملکت نے مقابلہ میں کامیاب ہونے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔مزید اہم خبریں
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل کا ایران پر’ ’میزائل حملہ“ کرنے کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.