طیب اُردگان کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان خوش آئین ثابت ہو گا ،ْ سیدمحمد عبد الخبیر آزاد

امام الاولیاء حضرت علی ہجویری ؒ کانفرنس کا انعقاد آج بادشاہی مسجد لاہور میںہو گاُ‘ مرکزی مجلس علمائے کرام کے وفد سے گفتگو

جمعرات 17 نومبر 2016 22:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) خطیب بادشاہی مسجد لاہورچیئرمین مجلس علما ء پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے کہا ہے کہ رجب طیب اردکان کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کی دوستی اور تجارت میں سنگ میل ثابت ہو گا،ترکی ہمارا اسلامی برادر ملک ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کیا ہے جب بھی پاکستان پر کوئی نازک وقت آیا ترکی نے ہمارا ساتھ دیا آج بھی پاکستان اور ترکی کے مابین معاہدات ہو رہے ہیں یہ دونوں ممالک کے درمیان خوشحالی کا سبب بنیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فورٹ روڈ مرکز مجلس علمائے کرام کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد میں ملک کے معروف علماء کرام جن میں مولانا حسین احمد اعوان ،ْ مولانا عباس عابدی ،ْ مولانا حماد نقشبندی ،ْ علامہ ثقلین ہاشمی ،ْ مولانا سعود شاہ ،ْ حافظ عبدالرحمن ،ْ سید عبدالبصیر آزاد ،ْ مولانا عمران قاسمی ،ْ مفتی سیف اللہ خالد نظامی اور دیگر علماء کرام شامل تھے۔

(جاری ہے)

موالانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ترکی ہمارا دوسرا گھر ہے ہم حکومت پاکستان کو ہدیہ طبریغ پیش کرتے ہیں کہ وہ برادر ملک ترکی کے ساتھ راوبط بڑھانے میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ہم دیکھ رہے ہیں لاہور ہو یا اور کوئی شہر صفائی کے حوالے سے ترک کمپنیاں پاکستان میں کام کر رہی ہیں جو اپنی مثال آپ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امام الاولیاء حضرت علی ہجویری ؒ جنہوں نے برصغیر پاک و ہند میں ایک عظیم کردار ادا کرتے ہوئے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی بات کو لوگوںتک پہنچانے کا جو فریضہ انجام دیا وہ سنہری حروف سے لکھنے کے مترادف ہے ۔

صوفیائے کرام کا پیغام امن و محبت ،ْ سلامتی کو فروغ دینا تھا آج ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اس پیغام کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریںبادشاہی مسجد لاہور میں آج جمعة المبارک دن ساڑھے بارہ بجے حضرت علی ہجویریؒ کانفرنس انعقاد ہو رہی ہے جس میں تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام شرکت کریں گے اور حضرت علی ہجویری ؒ کے افکار اور کردار پر بات کریں گے

متعلقہ عنوان :