کراچی ، پرانی سبزی منڈی کرنال بستی میں پولیس مقابلہ، گینگ وار کی2 کارندے ہلاک، اسلحہو دیگر سامان برآمد

جمعرات 17 نومبر 2016 22:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) پرانی سبزی منڈی کرنال بستی میں پولیس مقابلہ2 گینگ وار کارندے مارے گئے اور اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پی آئی بی کالونی تھانے کی حدود پرانی سبزی منڈ ی کرنال بستی کے قریب پولیس اور جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور داخلی اور کارجی راستوں کو رکاوٹیں لگاکر سیل کردیا گیا،پولیس کے افسران واہلکاروں نے جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشتگردوں نے مزاحمت شروع کردی،پولیس نے بھی بھرپور فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے جاری رہا،فائرنگ کی تڑتڑاہٹ سے پورا علاقہ گونج اٹھا اور علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیا اور علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے،جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی،مارے گئے ملزمان کی شناخت عدنان کے نام سے کرلی گئی ہے،پولیس نے بتایا کہ مقابلے میں مارے جانے والے ملزمان کا تعلق درویش گروپ گینگ وار سے جو کہ پرانی سبزی منڈی میں منشیات فروشی کام کرتے ہیں اور یہ ملزمان پولیس کو متعدد وارداتوں مین مطلوب تھے ،پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :