ایس ایس یو پاکستان میں پولیس کے دیگر محکموں کے لیے رول ماڈل ہے

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس اورکمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،انسداد دہشت گردی کے لئے کمانڈوز کی مشقیں

جمعرات 17 نومبر 2016 22:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) ایڈیشنل آئی جی پولیس اورکمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری ڈاکٹر مجیب الرحمٰن خان نے کہا ہے کہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ایس ایس یو پاکستان میں پولیس کے دیگر محکموں کے لیے رول ماڈل ہے۔یہ بات انھوں نے آج اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے ہیڈ کوارٹر کے مختلف شعبوں کے دورے کے دوران کہی۔محمد مظفر اقبال سیکیورٹی افسر نے پیشہ وارانہ تربیت اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی ادارے UKAS برطانیہ نے ایس ایس یو کی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں ، اہم شخصیات اور اہم تنصیبات کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کو بین الاقوامی معیار کاتسلیم کرتے ہوئے اسے ISO سرٹیفیکیٹ جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

محمد مظفر اقبال نے مزید بتایا کہ ملک کی پہلی S.W.A.T ٹیم ایس ایس یو میں قائم کی گئی ہے جو اعلیٰ معیار کے تربیت یافتہ اور جدید ہتھیاروں سے لیس کمانڈوز بشمول خواتین کمانڈوزپر مشتمل ہے اور کمانڈوز دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو مؤثر انداز میں ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے کمانڈوز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے دہشت گردوں کے پیدا کردہ کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے S.W.A.T ٹیم کے کمانڈوز کی جانب سے فرضی مشقوں کا مظاہر ہ بھی دیکھا۔

متعلقہ عنوان :