پولیس کو کرپٹ لوگوں سے پاک کیاجائے، ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کے پی ایس او عدنان صدیقی کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو دھرنا دیں گے،پاکستان یکجہتی کونسل کے رہنما?ں کا مشترکہ بیان

جمعرات 17 نومبر 2016 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان یکجہتی کونسل سندھ کے صدر علامہ قاری سجاد تنولی، مرکزی سیکریٹری جنرل مفتی عبدالقادر جعفر، پیر عبدالغفار نقشبندی ، سہیل انور ایڈووکیٹ، خواتین ونگ سندھ کی صدر ڈاکٹر نائلہ عثمانی،عاصمہ شیرازی ودیگر نے آئی جی سے سندھ سے اپیل کی ہے کہ سی سی پی او عدنان صدیقی کو فی الفور عہدے سے ہٹایاجائے اور اٴْس کے خلا ف تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے کر شفاف انکوائری کی جائے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے مزید کہا کہ عدنان صدیقی جیسے لوگ سندھ پولیس کے مورال کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان جیسے افسران کی وجہ سے عوام کا پولیس پر سے اعتماد اٴْٹھتا جارہا ہے۔ اٴْنہوں نے کہا کہ پی ایس او عدنان صدیقی فراڈ کے مقدموں میں نامزد ملزمان کو بچانے کے لئے پولیس افسران کو فون کرتاہے اور اپنے اختیارات کا پوری طرح سے ناجائز فائدہ اٴْٹھارہا ہے۔ پولیس کو کرپٹ لوگوں سے پاک کیاجائے۔ آخر میں مقررین نے کہا کہ اگرعدنان صدیقی کو فوری برطرف نہ کیا گیا اور آزادنہ انکوائری نہیں کی گئی تو سی سی پی او آفس کے باہر دھرنا دیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :