ْکراچی سمیت سندھ کے عوام کسی نئے مسیحا کے منتظر ہیں، کراچی لاہور موٹروے اور گرین لائن بس منصوبے تکمیل کے بعد سندھ کے عوام کے لئے ترقی اور خوشحالی کے نئے راستے ثابت ہونگے،صوبائی نائب صدر مسلم لیگ ن علی اکبر گجر کابیان

جمعرات 17 نومبر 2016 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے عوام صوبے کے مسائل کے حل کئے لئے کسی مسیحا کے منتظر ہیں سندھ کے بلدیاتی مسائل کا حل حکمرانوں کے بس میں نہیں رہا۔اسی لئے وہ ایک مخصوص ضلع کی حکمرانی تک محدود ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی لاہور موٹروے اور کراچی کے شہریوں کے لئے گرین لائن بس کے منصوبے تکمیل کے بعد سندھ کے عوام کے لئے ترقی اور خوشحالی کے نئے راستے ثابت ہونگے سندھ کی حکمران جماعت چہروں کی تبدیلی کے باوجود کارکردگی میں بہتری لانے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے سندھ کے عوام حکمرانوں کی تبدیلی کے بعدمعجزوں کے منتظر تھے لیکن سندھ کے نئے حکمران بھی سابق حکمرانوں کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں سندھ حکومت کراچی کے ایک ضلع تک محدود نظر آتی ہی؛ شہر کے عوام حیران ہیں کہ سندھ کی حکمران جماعت ضلع جنوبی کے سوا کہیں فعال نظر نہیں آتی اور پاکستان کے سب سے بڑے شہر کے مسائل جوں کے توں حل طلب ہیں سندھ حکومت گذشتہ دس سال سے اقتدار پر براجمان ہونے کے باوجود سندھ کے عوام کو بین الاقوامی معیار کا ہسپتال، تعلیمی ادارے ، ہائی ویز ، موٹر ویز دینے میں تو ناکام رہی ہے اس کے ساتھ صوبے کے سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں صفر فیصد تبدیلی لانے میں بھی ناکام رہی ہے پنجاب اور وفاق پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دینے والے سندھ کی حکمران جماعت کے رہنما کراچی کے ضلع جنوبی سے باہر آکر دیکھیں سندھ کے عوام کس کسمپرسی کے حالات میں جی رہے ہیں علی اکبر گجر نے کہا کہ کراچی ملک کا اقتصادی ، معاشی و تجارتی انجن ہے لیکن اس شہر کو ناقص حکمرانی کا گھن تیزی سے لاقانونیت اور تجاوزات کا مرکز بنا رہا ہے اندرون سندھ کے عوام آج کے جدید دور میں بھی کھنڈرات میں زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

پینے کا صاف پانی، صحت کی سہولیات، تعلیم کا فقدان اور حکمران جماعت کی مدد سے تجاوزات کا کینسر اندرون سندھ کے عوام کو نئے مسیحا کی طرف دیکھنے پر مجبور کر رہا ہے اور انشا اللہ سندھ کی حکمران کی ناقص کارکردگی اور نا اہلیوں کا تدارک پاکستان مسلم لیگ(ن) کرے گی جو سندھ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ اور خواہش ہے۔