مہنگی اور جعلی ادویات فروخت کی شکایات پر میڈیکل سٹور پر پولیس کا چھاپہ، اسٹورسیل کردیا

جمعرات 17 نومبر 2016 22:25

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) سول اسپتال مکلی میں قائم اسٹور میں مھنگی اور جعلی ادویات فروخت ہونے کی شکایات پر ڈی ایچ او کا ڈرگ انسپیکٹر کی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ، اسٹور کو سیل کردیا ، سندھ ہائی کورٹ اورعوامی شکایات پر ڈی ایچ او عبدالفتاح مھر اور ڈرگ انسپکٹر ذاکر حسین سموں نے اپنی ٹیم کے ہمرا ہ چھاپہ مار کر سیل کردیا ہے ، ڈی ایچ او عبدالفتاح مھر نے رابطا کرنے پر بتایا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر اور جعلی ادویات فروخت کرنے کی شکایات پر اسٹور کو سیل کر دیا ہے ، واضع رہے کہ سول اسپتال مکلی میں قائم واحد اسٹور کے مالکان نے داخل مریضوں کو مھنگی اور جعلی ادویات فروخت کرنے کی بازار گرم کر رکھی تھی ، موجودہ ڈی ایچ او سمیت محکمہ صحت کے اعلی عملداروں ، اینٹی کرپشن کو شکایتی درخوا ستیں دینے کے باوجود مذ کو رہ اسٹور کے مالکان کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہو پا رہی تھی ، لیکن سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے کاروائی عمل میں آئی ہے ، داخل مریضوں کے ورثہ نے اسٹور مالکان کے خلاف کاروائی کا مطا لبہ کیا ہے ،

متعلقہ عنوان :