طلبائ و طالبات سے لیپ ٹاپ واپسی کے بلاجواز مطالبے کا نوٹس لیا جائے، پاسبان

جمعرات 17 نومبر 2016 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء)پاسبا ن پاکستان کے سینئر رہنما اعظم منہاس نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈا? میڈیکل کالج کے طلبہ و طالبات کو دیئے گئے لیپ ٹاپ کی واپسی کیلئے بھیجی گئی ای میلز کا نوٹس لیں اور واقعہ کی خفیہ تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیں۔ وہ پاسبان سیکریٹریٹ میں آئے ہوئے طالبہ و طالبات کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔

طلبہ و طالبات کے نمائندہ وفد نے پاسبان رہنماکو آگاہ کیا کہ طلبہ و طالبات کو وزیر اعظم اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ فراہم کئے گئے تھے اور ایک سال قبل لیپ ٹاپ کی تقسیم کیلئے باقاعدہ پر وقار تقریب منعقد کی گئی تھی ، ہزاروں سامعین بھی موجود تھے اور فوٹو سیشن بھی کیا گیاجبکہ اس تقریب کے دوسرے دن بھی طلبہ و طالبات سے تقسیم کردہ لیپ ٹاپ واپس لے لئے گئے اور پھر واپس بھی کردیئے گئے تھے جس کے بعداب اکثر طالبہ و طالبات پاس آ?ٹ ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

نمائندہ وفد نے پاسبان رہنما کو بتایا کہ طلبہ و طالبات کو انتظامیہ کی جانب سے ای میل موصول ہوئی ہے کہ وہ لیپ ٹاپ واپس کردیں۔ نمائندہ وفد نے پاسبان کو یہ بھی بتایا کہ لسٹ اور ویٹنگ لسٹ میں جن طلبہ و طالبات کے نام شامل ہیں انہیں بھی اب تک لیپ ٹاپ فراہم نہیں کیا گیا اور یہ بھی بتایا کہ لیپ ٹاپ واپسی کے ای میل ملنے والے طلبہ و طالبات سامنے آنے پر خوف ذدہ ہیں کہ کالج انتظامیہ ان کی تعلیم پر اثر انداز نہ ہو۔اعظم منہاس نے کہا کہ کالج انتظامیہ کا یہ اقدام طلبہ و طالبات کے ساتھ سنگین مذاق ہے انہوںنے نمائند وفد کو یقین دلایا کہ پاسبان اس معاملے پر ہر سطح پر آواز بلند کریگی اور ضرورت پڑی تو متاثرہ طلبہ و طالبات کولیکر احتجاج کی حکمت عملی بھی مرتب کرے گی۔