مزدور کے بے تحاشہ مسائل حکمران حل کرنا نہیں چاہتے، سر بلند خان

جمعرات 17 نومبر 2016 22:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے لیبر سیکریٹری سر بلند خان نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ گڈانی کے واقعہ میں جتنے افراد جاں بحق ہوئے ہیں ان کے اہل خانہ کو فی کس 20لاکھ روپے اور زخمیوں کے علاج معالجے کی بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں،وہ جمعرات کوسول ہسپتال میں زخمیوں سے عیادت کے بعد متاثرہ خاندانوں سے بات چیت کررہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ مزدور طبقے کا ہر جگہ استحصال ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

قانون موجود ہے لیکن عمل در آمد کوئی نہیں ہو رہا۔ حکمران طبقہ اپنی کرپشن اور بینک بیلنس بڑھانے کے لئے تمام حربے استعمال کر رہا ہے۔ مزدور کے بے تحاشہ مسائل حکمران حل کرنا نہیں چاہتے۔ چاہے جمہوری حکومت ہو یا کسی آمر کی ڈکٹیٹر شپ ہو ، مزدوروں کے حقوق ہمیشہ پامال ہوتے ہیں۔ سر بلند خان نے مزید کہا کہ اگر حکمرانوں نے سانحہ گڈانی کے متاثرین کی مالی معاونت اور زخمیوں کے علاج معالجے میں ٹال مٹول سے کام لیا تو تحریک انصاف متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مل کر حکمرانوں کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔