جرمن حکومت بڑی تعداد میں افغان شہریوں کو ملک بدر کرنا چاہتی ہے، رپورٹ

جمعرات 17 نومبر 2016 22:30

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) جرمن حکومت افغان شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو ملک بدر کرنا چاہتی ہے۔ ایک اخباری رپورٹ کے مطابق برلن حکومت کی اس فہرست میں ساڑھے بارہ ہزار افغان شہریوں کے نام ہیں۔

(جاری ہے)

برلن میں حکام کا موقف ہے کہ افغانستان کا زیادہ تر علاقہ اب محفوظ ہے۔ تاہم سیاسی پناہ کے متلاشی افغان شہریوں کی ملک بدری جرمنی میں ایک متنازعہ معاملہ بن چکی ہے، کیونکہ ہندو کش کی اس ریاست میں طالبان کے خونریز حملوں کا سلسلہ ابھی رکا نہیں ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال گزشتہ ہفتے مزار شریف میں جرمن قونصل خانے پر کیا جانے والا حملہ ہے۔

متعلقہ عنوان :