اے این پی (امان خان گروپ)کاانٹراپارٹی الیکشن سے بائیکاٹ کافیصلہ

جمعرات 17 نومبر 2016 22:30

صوابی۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی ( امان خان کاکا و سابق ایم پی اے سکندر عرفان گروپ ) گروپ ضلع صوابی کی رابطہ کمیٹی نے اے این پی ضلع صوابی کے زیر اہتمام چاروں تحصیلوں صوابی، ٹوپی، رزڑ اور چھوٹا لاہور کے انٹرا پارٹی الیکشن سے بائیکاٹ کا فیصلہ کر دیا اس فیصلے کا اعلان گروپ کے ضلعی کنوینئر ابن آمان خان نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک پارٹی قیادت ہمارے بنیادی اور آئینی مطالبات تسلیم نہیں کر تی اس وقت تک ہم پارٹی کی کسی قسم کی سر گر میوں میں حصہ نہیں لینگے انہوں نے کہا کہ ہمارا واضح موقف ہے اور اس آئینی اور دستوری مطالبات کی روشنی میں پارٹی قیادت مانیری پایاں و صوابی مانیری یونین کونسلوں کی تنظیمیں بحال کر نے کے علاوہ یونین کونسل زیدہ میں متبادل تنظیم ختم کی جائے صوبائی کونسل میں ہمارے تیرہ نشستیں بحال کر کے اس کی بنیاد پر مرکزی کونسل میں نمائندگی دی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق ضلعی صدر حاجی رحمن اللہ خان کی وفات کے بعد جو عہدہ خالی ہوا تھا اسے پارٹی کی آئین کے مطابق جمہوری عمل یعنی خفیہ بیلیٹ پیپر سے پُر کیا جائے۔ ضلع صوابی میں با اختیار اور خود مختیار مجلس عاملہ کی وجود کو یقینی بنا کر اس میں اے این پی ( امان خان کاکا و سابق ایم پی اے سکندر عرفان گروپ) کو پچاس فیصد نمائندگی دی جائے ضلع صوابی میں ہمارے جتنے ممبرز معطل ہے ان کو بحال کیا جائے انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے یہ آئینی مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے اس وقت تک ہمارا گروپ پارٹی کی کسی بھی سر گر می میں حصہ نہیں لے گی اور چاروں تحصیلوں کے انٹر ا پارٹی الیکشن سے مکمل بائیکاٹ ہو گا

متعلقہ عنوان :