گڑھ منڈی میں دوبارہ آپریشن ‘ 30دکانوں کے غیر قانونی حصے مسمار

جمعرات 17 نومبر 2016 22:30

پشاور۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) گڑھ منڈی میں دوبارہ آپریشن کے دوران باقی ماندہ 30دکانوں کے غیر قانونی حصے بھار ی مشینری کے ذریعے مسمار کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ گذشتہ ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے عام آدمی کی حیثیت سے گڑمنڈی کادورہ کیاتھا جس میں تجاوزات کی بھرمار تھی جس پر انہوں نے ڈائریکٹر کوارڈینیشن صاحبزادہ محمدطا رق نے کاروائی کی تھی جس پر جمعرات کے روز ڈائریکٹر کوارڈینیشن صاحبزادہ محمدطارق نے پی ڈی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے باقی ماندہ 30 دکانوںکے غیر قانونی حصوں کے خلاف آپریشن کیاگیا جس میں بھاری مشینری کے ذریعے آپریشن کیاگیا اور دکانوں کے غیرقانونی حصے مسمارکردئیے گئے اور سڑک کو ٹریفک کیلئے کشادہ کردیا گیا ۔