اے این پی پی کے ٹوکااجلاس،ورکرزکنونشن کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے

جمعرات 17 نومبر 2016 22:32

پشاور۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی پی کے ٹو کے صدور و جنرل سیکرٹریز کا ایک اہم اجلاس ضلعی صدر ملک غلام مصطفی کی صدارت میں منعقد ہوا‘ جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری سرتاج خان‘ نائب صدور نواب علی یوسفزئی‘ غلام حسن‘ سیکرٹری ثقافت عنایت اللہ خان کے علاوہ وارڈ صدور و جنرل سیکرٹریوں نے شرکت کی‘ اجلاس میں پی کے ٹو ورکرز کنونشن کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے‘ یاد رہے اے این پی PK-2 کی سطح پر یکم دسمبر بروز جمعرات کو بوقت 02:00 بجے بمقام شیخ آباد میں ورکرز کنونشن منعقد کیا جا رہا ہے جس میں صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی مہمان خصوصی ہونگے‘ اجلاس میں ورکروں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کیلئے تمام وارڈوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریوں نے سٹی ڈسٹرکٹ کو یقین دہانی کہ ہم کنونشن کی کامیابی میں اہم رول پلے کرینگے اور سٹی ڈسٹرکٹ کے حوالے سے جو ہدایات ہمیں دی گئی ہے من و عن اُس پر عملدرآمد کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :