سابق امیدوار تحصیل کونسل سردارطاہرسلطان کے والد انتقال کرگئے

جمعرات 17 نومبر 2016 22:32

ایبٹ آباد۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) سابق امیدوار تحصیل کونسل سردارطاہرسلطان کے والد انتقال کرگئے۔ نمازجنازہ کے بعدبگنوترمیں سپرد خاک۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ سابق امیدوار تحصیل کونسل یونین کونسل بگنوترسردارطاہرسلطان کے والد سردار سلطان انتقال کرگئے۔ جن کی نمازجنازہ جمعرات کے روز بگنوتر میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں ضلع ناظم سردار شیربہادر، تحصیل نائب ناظم سردار شجاع احمد، طاہرجاوید عباسی،نمائندگان بلدیات اور مقامی لوگوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نمازجنازہ کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔