حضرو میں مخصوص نشستوں کے انتخاب میں نزاکت خان گروپ کا امیدوار ایک ووٹ سے کامیاب ہو گیا

جمعرات 17 نومبر 2016 22:35

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) میونسپل کمیٹی حضرو میں مخصوص نشستوں کے انتخاب میں نزاکت خان گروپ کا امیدوار ایک ووٹ سے کامیاب ہو گیا۔5 ووٹوں پر آج ٹاس ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمرات کے روز میونسپل کمیٹی حضرو میں مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں نزاکت گروپ کے احتشام بیگ جو سابق کونسلر افتخار مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔ انہوں نے رئیس ڈار گروپ کے امیدوار محمد سفیان کو ایک ووٹ سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی جبکہ باقی 5 نشستوں پر دونوں گروپوں کا مقابلہ برابر رہا جس کے پیش نظر آج بروز جمعہ دن گیارہ بجے ان 5 کونسلروں کے درمیان ٹاس پر فیصلہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :