پولیس چوکی غورغشتی کی حدود میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

جمعرات 17 نومبر 2016 22:35

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) پولیس چوکی غورغشتی کی حدود میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ۔ غورغشتی میں نامعلوم چوروں نے ایک کریانہ سٹور اور موبائل دوکان سے ہزاروں روپے مالیت کی اشیاء چوری کر لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی غورغشتی کی حدود میں آئے روز چوری کی وارداتیں رونما ہونے لگیں۔ غورغشتی میںنامعلوم چوروں نے وحید کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر آٹھ ہزار روپے کے موبائل کارڈ، دوعدد موبائل اور دس ہزار روپے نقد جبکہ دوسری واردات میں نامعلوم چوروں نے شکیل موبائل شاپ کے تالے توڑ کر دوکان سے ہزاروں روپے کے اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :