شیخ آفتاب احمد کی قیادت میں ضلع کاالیکشن بھاری اکثریت سے جیت کر میاں برادران کو تحفہ دینگے‘شیخ ناصر محمود

جمعرات 17 نومبر 2016 22:35

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) امیدوار برائے چیئرمین ٹی ایم اے اٹک شیخ ناصر محمود نے کہا ہے کہ شیخ آفتاب احمد کی قیادت میں ضلع کاالیکشن بھاری اکثریت سے جیت کر میاں برادران کو تحفہ دینگے ۔ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد صیح معنوں میں این اے 57کے عوامی مسائل حل کر رہے ہیں چیئرمین منتخب ہو گیا تو شیخ آفتاب احمد کے تعاون سے اٹک میں مثالی ترقیاتی کام اور عوامی مسائل حل کرونگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی مخصوص نشستوں کے بعد ٹاس پر بھی فیصلہ مسلم لیگ ن کے حق میں آیا جس کی وجہ سے لیگی قیادت کے حوصلے بلند ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع چیئرمینی کا الیکشن بھی مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیتے گی انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ،ایم این اے ملک اعتبار خان،صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان،ایم پی ایز جہانگیر خانزادہ ،شاویز خان ،ملک ظفر اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن اٹک ملک آصف کی قیادت میں آنے والا ضلعی چیئرمین کامیابی کے بعد اٹک بھر میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز کریگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شیخ آفتاب احمد این اے 57میں بجلی ،سوئی گیس اور سڑکوں کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں شیخ ناصر محمود نے این ای57کے دیرینہ مسائل حل کرنے پر شیخ آفتاب احمد کو خراج تحسین پیش کی ہے ۔