جامعہ سندھ جام شورو سے ملحقہ سرکاری کالجزکی اساتذہ تنظیم سپلا کے وفد کی شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو سے ملاقات

جمعرات 17 نومبر 2016 22:35

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) جامعہ سندھ جام شورو سے ملحقہ سرکاری کالجزکی اساتذہ تنظیم سندھ پروفیسرز لیکچررز ایسوسی ایشن( سپلا) کے جنرل سیکرٹری پروفیسر شاہ جہاں پنہور، پروفیسر الطاف میمن، پروفیسر غلام مصطفی کاکا، پروفیسر شیر خان سیلرو، پروفیسر عبداللہ ملاح، پروفیسر لیاقت جعفری، پروفیسر محمد شاہد شیخ اور پروفیسر محمد انوارالحق میمن پر مشتمل ایک وفد نے شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو سے ملاقات کی اجلاس میں جامعہ سندھ سے ملحقہ سرکاری کالجز میں 22 نومبر سے شروع ہونے والے امتحانات کے انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی گئی اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے کہا کہ کالجز میں امتحانی عمل میں اصلاحات لانے کے لیے عملی اقدامات کی سخت ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرکاری کالجزاعلیٰ تعلیمی عمل میں جامعہ سندھ کا ایک اہم حصہ ہیں، جہاں تدریسی و انتظامی عمل میں بہتری لانے کی سخت ضرورت ہے اجلاس میں رجسٹرار غلام محمد بھٹو، ناظم امتحانات (سالانہ) غلام مرتضیٰ سیال، ناظم امتحانات (سیمسٹر) محمد علی روشن پٹھان، انسپیکٹر آف کالجز غلام نبی کاکا اور ڈپٹی کنٹرولر ریاض میمن نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :