Live Updates

بنا فیس کے وکلاء زیادہ محنت نہیں کیا کرتے: شیخ رشید کا عمران خان کو مشورہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 نومبر 2016 20:31

بنا فیس کے وکلاء زیادہ محنت نہیں کیا کرتے: شیخ رشید کا عمران خان کو مشورہ

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17نومبر2016ء) شیخ رشید نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ بنا فیس کے وکلاء زیادہ محنت نہیں کیا کرتے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سپریم کورٹ میں چل رہے پانامہ لیکس میں اپنے وکلاء کی ٹیم کی کارگردگی پر سخت نالاں ہیں۔ پارٹی کے کئی رہنماوں نے بھی شکوہ کیا ہے کہ حامد خان سپریم کورٹ میں پاناما کیس جارحانہ انداز میں نہیں لڑ رہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ چونکہ بنا فیس کے وکلاء زیادہ محنت نہیں کیا کرتے لہذا وہ اس کیس کی پیروی کیلئے وکیل کی تبدیلی پر غور کریں۔ عمران خان کی جانب سے لندن کے دورے سے واپسی پر اس حوالے سے فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ حامد خان پر تحریک انصاف کے رہنماوں کے علاوہ سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے بھی متعدد بار کیس کی درست پیروی نہ کرنے پر تنقید کی جا چکی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :