القدس یونیورسٹی پراسرائیلی فوج کا دھاوا، تشدد سے 12 زخمی

جمعرات 17 نومبر 2016 22:37

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع ’’القدس یونیورسٹی‘‘ کے کیمپس پر اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر دھاوا بول دیا۔ صہیونی فوج نے تشدد سے کم سے کم بارہ فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے مشرقی بیت المقدس میں ابو دیس قصبے میں واقع القدس یونیورسٹی کے کیمپس پر اسرائیلی فوج نے دھاوا بول دیا۔

(جاری ہے)

ابو دیس قصبے میں شہریوں کے گھروں میں بھی گھس کر تلاشی کی آڑ میں خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں پر آنسوگیس کی شلینگ کے ساتھ زوردار آواز پیدا کرنے والے صوتی بم بھی پھینکے اور شہریوں پر بدبودار پانی چھڑکا۔ جواب میں فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فورسز پر سنگ باری کی۔ جھڑپیں کئی گھنٹے تک جاری رہیں۔ہلال احمر فلسطین کی رپورٹ کے مطابق ابو دیس قصبے اور القدس یونیورسٹی کے احاطے میں ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم بارہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :