کوئٹہ ، جب تک ہمیں انصاف نہ ملے اس وقت ہم ہر دروازہ کھٹکھٹائیں گے،ثاقبہ کاکڑ کے والد اور بھائی

جمعرات 17 نومبر 2016 22:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) ثاقبہ کاکڑ کے والد حکیم اللہ کاکڑ اور بھائی اعزاز اللہ کاکڑ نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے جب تک ہمیں انصاف نہ ملے اس وقت ہم ہر دروازہ کھٹکھٹائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں مایوس نہیں ہو نا چا ہئے اللہ پر بھروسہ ہے کہ ہمیں انصاف ضرور ملے گا اگر بلوچستان ہائیکورٹ میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے متعلق درخواست مسترد ہوئی تو سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے اور جب تک ہمیں انصاف نہیں ملے گا اس وقت تک ہم ہر وہ دروازہ کھٹکھٹائیں گے جن سے انصاف کی امید ہو انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں شامل نام نہاد پشتون قوم پرست جماعت اقتدار میں ہوتے ہوئے ہمیں کبھی بھی انصاف نہیں ملے گی اگر اس دنیا میں انصاف نہ ملی تو آخر میں ان کے گریبان پر ہاتھ ڈال کر انصاف مانگیں گے انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح سیاسی جماعتوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ان کے ہم شکر گزار ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہمیں ضرور انصاف ملے گا۔

متعلقہ عنوان :