ْ افغانستان : خاتون نے آشنا کے ساتھ فرار ہونے کیلئے خاندان کے 7افراد کو زہر دیدیا ، حالت غیر

واقعے کے بعد خاتون آشنا کے ساتھ گھر سے فرار ہوگئی تلاش کام جاری ہے، متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مقامی حکام

جمعرات 17 نومبر 2016 22:37

ْ افغانستان : خاتون نے آشنا کے ساتھ فرار ہونے کیلئے  خاندان کے 7افراد ..

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) افغانستان کے صوبے غور میں ایک خاتون نے آشنا کے ساتھ فرار ہونے کیلئے خاندان کے 7 افراد کو زہر دے دیا۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے کے مقامی حکام نے بتایا کہ خاتون نے زہریلی چیز کھانے میں ملا دی تھی جس کو کھانے سے اس کے خاندان کے 7 افراد کی حالت غیر ہوگئی، جنھیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

افغان حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد خاتون اپنے آشنا کے ساتھ گھر سے فرار ہوگئی جس کی تلاش کام جاری ہے۔خاتون کے آشنا کے حوالے سے حکام نے خیال ظاہر کیا کہ وہ افغان پولیس اہلکار ہے۔افغان حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور صوبائی ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔خاتون کی جانب سے آشنا کے ساتھ فرار ہونے کیلئے اپنے اہل خانہ کو زہر دینے کا واقعہ افغانستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور انوکھا واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ افغانستان میں خواتین کا پسند کی شادی کرنا معیوب سمجھا جاتا ہے اور ایسا کرنے والی خاتون اور اس کے 'آشنا' کو ہلاک کرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔افغانستان میں اس قسم کے واقعات کے بعد دشمنیاں جنم لیتی ہیں اور یہ کئی نسلوں تک جاری رہتی ہیں جس میں سیکٹروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ افغان طالبان پر تنقید کی جاتی رہی ہے کہ ان کے دورِ حکومت میں خواتین کو حقوق نہیں دیئے جاتے تھے، تاہم 2001 میں امریکا کی سرپرستی میں افغانستان میں جمہوری حکومت قائم ہوئی، لیکن اب بھی یہاں خواتین پر تشدد کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں.گذشتہ برس نومبر میں بھی ایک نوجوان افغان خاتون کو ہم عمر نوجوان مرد کے ساتھ ’ناجائز تعلقات‘ رکھنے پر سنگسار کردیا گیا تھا.رواں سال جون میں صوبہ غور میں ہی ایک شخص نے اپنے آشنا کے ساتھ فرار ہونے والی خاتون کو گولی مار دی تھی۔

متعلقہ عنوان :