بھارتی فوج کی ایک بار پھر بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی سے دشمن کی گنیں خاموش

جمعرات 17 نومبر 2016 22:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کی اور دشمن کی گنیں خاموش کرادیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے جواب میں پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کاروائی کر کے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

متعلقہ عنوان :