Live Updates

پانامہ لیکس کیس ‘تحر یک انصاف میں حامد خان کوکیس کی وکالت سے ہٹانے کی کوشش شروع ‘حتمی فیصلہ عمران خان کی لندن سے واپسی پر ہوگا

جہا نگیر ترین اور انکے حمامیوں نے حامد خان کی جگہ بابر اعوان کووکیل بنانے کا مشور ہ دیدیا ‘حامد خان کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانیوالی مہم کے پیچھے بھی انکے ہاتھ ‘عمران خان کو بھی حامد خان اور نعیم بخاری کے خلاف کرنے کی کوشش شروع کر دیں عمران خان پانامہ لیکس کیس کے وکیل حامد خان کی وکالت سے مکمل طور پر خوش ، اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں‘ذرائع کا دعویٰ

جمعرات 17 نومبر 2016 22:37

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) تحر یک انصاف کے پانامہ لیک کیس میں وکلاء کے خلاف اپنے لوگوں نے سازشیں شروع کر دیں ‘سیکرٹری جنرل جہا نگیر خان ترین اور انکے حمایتوں نے حامد خان کی جگہ ڈاکٹر بابر اعوان کووکیل بنانے کا مشور ہ دیدیا ‘حامد خان کے خلاف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر چلائی جانیوالی مہم کے پیچھے بھی انکے ہاتھ ‘عمران خان کو بھی حامد خان اور نعیم بخاری کے خلاف کرنے کی کوشش شروع کر دیں ۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس میں تحریک انصاف کو مسلسل مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،عدالت کی جانب سے تحریک انصاف کی طرف سے جمع کرائے گئے شواہد کو بھی مسترد کرنے کے اشارے دیئے گئے ہیں جبکہ اب تک کی کارروائی میں واضح طور پر ججز نے تحریک انصاف کے کیس کو کمزور قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پانانہ لیکس کیس کیلئے اپنی لیگل ٹیم کو تبدیل کرنے پرغور شروع کردیا ہے اورا پنی جماعت کے بعض رہنمائوں سے اس حوالے سے مشاورت بھی کی ہے۔

تحر یک انصاف کے ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تحر یک انصاف کے بنی گالہ میں ہونیوالے لیگل کمیٹی کے اجلاس میں جہا نگیر خان تر ین اور انکے دیگرحمایتی ساتھیوں نے پانامہ لیکس کیس میں حامد خان کی وکلالت کو ’’ہلکا ‘‘قرار دیدیا ہے اور انکا کہنا ہے کہ حامد خان پانامہ لیکس کیس کے سماعت کے دوران جارہانہ رویہ نہیں اپنا رہے جسکی وجہ سے تحر یک انصاف کا کیس کمزور ہو رہا ہے اس لیے ڈاکٹر بابر اعوان کو اس کیس کا وکیل کیا جائے نعیم بخاری کے خلاف بھی باتیں کی جا رہی ہیں جبکہ دوسری طرف تحر یک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پانامہ لیکس کیس کے وکیل حامد خان کی وکالت سے مکمل طور پر خوش ہے اور ان پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اصل وجہ یہ ہے کہ حامد خان پارٹی میں جہا نگیر خان ترین گروپ کی من ومانیوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں جسکی وجہ سے جہا نگیر خان ترین گروپ ان سے اپنے ذاتی اختلافات کا بدلہ لے رہا ہے اور انکی جگہ ڈاکٹر بابر اعوان کو وکیل کر نا چاہتے ہیںاوراس بات کے امکانات کم ہیں کہ تحر یک انصاف اپنا وکیل تبدیل کریں گی تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ عمران خان کی لندن سے وطن واپسی پر ہوگا ۔

دوسری طرف ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا کیس حامد خان کی بجائے بابر اعوان لڑیں گے اور بابر اعوان کو عمران خان کی طرف سے خفیہ پیغام بھی بھجوائے جانے کی اطلاعات ہیں۔(آچ )
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات