ایس ایس پی آپریشنز کا امریکی سفارتخانے کے مبینہ ملازم اور ساتھیوں کی جانب سے شہری کو لوٹنے کے واقعہ کا نوٹس ،سپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا

جمعرات 17 نومبر 2016 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء)ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد پولیس ساجد کیانی نے امریکی سفارتخانے کے مبینہ ملازم اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں کی جانب سے شہری کو لوٹنے کے واقعہ کے نوٹس لے لیا۔ایس ایس پی نے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کو دے دیا۔

(جاری ہے)

ایس پی لیگل کو کیس فائل چیک کر کے مقدمہ میں راہزنی کی دفعات شامل کرنے کا حکم،ملزمان نے بلیو ایریا میں او ایل ایکس پر ایڈ دیکھ کر گاڑی خریدنے کے لیے آنے والے شہری کو انٹیلیجینس ایجنسی اہلکار بن کر لوٹا تھا۔ملزمان نے شہری سے نو لاکھ پینسٹھ ہزارلوٹ لیے تھے۔سیف سٹی پراجیکٹ کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گاڑی کے نمبر کا پتہ لگایا جائے گا۔(آچ)