ترک صدر کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں بھرپور آواز بلند کرنے سے مظلوم کشمیری قوم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، ترکی نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے قومی موقف کی تائید کی ہے ، بیرونی سازشوں کے توڑ کیلئے مسلمان ملکوں کا باہمی اتحاد بہت ضروری ہے ، فتنہ تکفیر اور خارجیت کے خاتمہ کیلئے پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کو مل کرپالیسیاں ترتیب دینی چاہئیں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خاتمہ کیلئے بھی وکلاء بھرپور کردار ادا کریں

امیر جماعةالدعوة حافظ سعید کی لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے وفد اور جماعةالدعوة کے مقامی ذمہ داروں سے ملاقات میں گفتگو