بحیرہ روم4کشتیاں ڈوب گئیں ، 340تارکین وطن کی ہلاکت کا خدشہ

جمعرات 17 نومبر 2016 22:48

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء)بحیرہ روم4کشتیاں ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں 340افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بحیرہ روم میں 300 سے زائد مہاجرین کے ہلاک یا لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت کے مطابق اس دوران بحیرہ روم میں آ کر کم از کم 4 کشتیاں غرق ہوئی ہیں اور ان حادثوں میں پناہ کے تقریباً 340 متلاشی افراد لاپتہ ہیں یا پھر سمندر برد ہو چکے ہیں۔ اس طرح رواں برس کے دوران بحیرہ روم میں لاپتہ یا ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساڑھے چار ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ برس3 ہزار 700 سے زائد افراد بحیرہ روم کی نذر ہوئے تھے۔