دونوں شیر اور بلے ملکر پیپلزپارٹی کیخلاف کھڑے ہوئے مگر انہیں بری طرح شکست کا سامنا ہوا، بلاول بھٹو زرداری

نوازلیگ اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،اقتدار چھیننے کیلئے کسی بھی قسم کا گٹھ جوڑ کر سکتے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی

جمعرات 17 نومبر 2016 22:48

دونوں شیر اور بلے ملکر پیپلزپارٹی کیخلاف کھڑے ہوئے مگر انہیں بری طرح ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لالہ موسیٰ اور رنالہ خردکی میونسپل کمیٹیز کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی پر پارٹی کارکنان کو مبارکباد دی ہے جہاں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے نوازلیگ اور پی ٹی آئی کے مشترکہ اتحاد کوواضح فرق سے شکست دی ہے، جاری کردہ بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے واضح کیا کہ دونوں شیر اور بلے مل کر پیپلزپارٹی کے خلاف کھڑے ہوئے لیکن انہیں بری طرح شکست کا سامنا ہوا،انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوا کہ نوازلیگ اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیںاور وہ اقتدار چھیننے کے لیے کسی بھی قسم کی گٹھ جوڑ کر سکتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی وفاقی پارٹی ہے اور اس کی گہری جڑیں ملک کے کونے کونے میںموجود ہیں،2018کے عام انتخابات میں ایک بار پھر یہ ثابت ہوگا کہ مکمل آزاد اور صاف شفاف الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کی عوامی مقبولیت کو کئی بھی سازش اور گٹھ جوڑ روک نہیں سکتیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ جھوٹ پر مبنی اتحاد کے سامنے پیپلزپارٹی امیدواروں کی کامیابی پارٹی کارکنان کے لیے خوشخبری ہے اور وہ مستقبل میں مزید خوشخبریوں کا بھی انتظار کریں، بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پنجاب کے ہتھکنڈوں اور دبائو کے باوجود رحیم یار خان ضلعی کونسل کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کی جانب سے اکثر سیٹیں جیتنے پر بھی پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی نئی قیادت اور کارکنان کو مبارکباد دی ہے۔