جہازنہ چھوٹ جائے،ماں نے نومولود بچہ ٹوائلٹ میں چھوڑ دیا
صفائی عملے نے ائیرپورٹ سے زندہ دریافت کیا ، ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر طلب کیا گیا مگر ننھا فرشتہ ہسپتال میں چل بسا نائیجرین خاتون کو ویانا کی پولیس نے حراست میں لے لیا، بچے کی موت کی وجہ جاننے کے لیے پوسٹمارٹم کیا جارہا ہے
جمعرات 17 نومبر 2016 23:13
ویا نا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) یورپی ملک آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایک نومولود بچہ اس وجہ سے ہلاک ہوگیا کیونکہ اس کی ماں پرواز کو ہر صورت پکڑنے کے لیے اسے ائیرپورٹ کے ٹوائلٹ میں چھوڑ کر چلی گئی۔یہ بچہ 10 نومبر کو رات دو بجے کے قریب آسٹریا کے بین الاقوامی ائیرپورٹ سے صفائی کے عملے نے ائیرپورٹ سے زندہ دریافت کیا تھا جس کے بعد ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر طلب کیا گیا مگر یہ ننھا فرشتہ ہسپتال میں چل بسا۔
بچے کی ماں کو بھی ائیرپورٹ ٹرمینل کے قریب 'حالتِ غیر' میں پایا گیا جبکہ اس کو بھی بچے کے ساتھ ہی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں بعد ازاں اس کی حالت بہتر بتائی گئی۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ ماں نے بچے کو وہیں ٹوائلٹ میں جنم دیا اور پھر اس لیے چھوڑ دیا کیونکہ وہ بیلاروس سے واشنگٹن ڈی سی تک کے سفر کے لیے کنکٹنگ پرواز کو چھوڑنا نہیں چاہتی تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیئے
-
غریب ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو تیزی سے کم کرنے کے حل موجود ہیں، اقوام متحدہ
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے آپریشن بحال، مسافروں کو نئی بکنگ کرانے کی ہدایت
-
سعودی عرب میں ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایت کااعلان
-
عمان،سیلابی ریلے میں بیٹی کو سینے سے لگائے باپ کی ویڈیو نے دل دہلا دیئے
-
اقوام متحدہ نے غزہ کے لیے 2.8 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی اپیل کردی
-
کوڑے دان سے ملا سونے، ڈالرزسے بھرا بیگ ایرانی شہری نے مالک کو واپس کردیا
-
ترجمے کی مضحکہ خیز غلطی، بھارتی ریلوے اسٹیشن پرلگا بورڈ وائرل ہوگیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
غلط اندازہ اسرائیل ایران تصادم بڑھنے کا باعث بنا، امریکی میڈیا
-
کینیڈا،سونے اورکرنسی کی سب سے بڑی چوری، بھارتی اورپاکستانی ملوث
-
کویت ایئر پورٹ پر 2 دن سے پھنسے 50 سے زائد پاکستانی پریشان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.